تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

کورونا کے دوسری لہر،26 نومبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے کورونا کے باعث ملک بھر میں 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرآن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک مکمل چھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ 26 نومبرسے بچے گھر میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے،آن لائن اورہوم ورک کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائیگا۔ پھر 11 جنوری کو تمام ادارے کھّل دیے جائیں گے  سالانہ امتحانات کا انعقاد 15 جنوری کو ہو گا  اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات سے متلعق بھی مشاورت کی گئی۔وزرائے تعلیم نے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز دی پیش کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ایک ماہ کے لیے ملتوی کی تجویز دی گئی ہے۔  صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان اور حفاظت ہمارے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے۔  قبل ازیں تجاویز دی گئی تھیں کہ 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے۔ اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے۔آن لائن ایجوکیشن کی تیاری کی جائے۔مقامی طور پر انتظامات کیے جائیں۔ٹیلی اسکول ، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ میٹرک انٹر میڈیٹ امتحانات جو 2021 میں لیے جائیں۔مزید برآں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کریگی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔شفقت محمود نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.