ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

بھارت ایشیاکابدعنوان ترین ملک ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا اپنی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی) بھارت ایشیاکابدعنوان ترین ملک قرار،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کردیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کاانکشاف کیا گیا کہ بھارت ایشیاکابدعنوان ترین ملک ہے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی بھارت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی میں بھارت کاایشیامیں پہلانمبر ہے،بھارت میں رشوت ستانی کی شرح 39 فیصدہے،46فیصدبھارتی عوامی خدمات کیلئے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ شرح ایشیاکے دیگرممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔جنوری 2020میں ہونیوالے سے سروے میں کے مطابق بدعنوانی میں بھارت کا 80واں نمبرتھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.