وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت

وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت بارے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے، سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنرمند افراد کی ضرورت ہے، افغان امن ڈائیلاگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو فائدہ ہوگا،لاک ڈاؤن کے ساتھ یومیہ اجرت والوں کو تحفظ فراہم کیا،افغانستان میں امن سے خطے کو فائدہ ہوگا، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، ہم نے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں کیں،ہم نے غیرضروری اجتماعات پرپابندی لگائی ،حکومتی اقدامات کے ذریعے معیشت کو کورونا اثرات سے بچایا، ترقی پذیرممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاعالمی اقتصادی فورم’’پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ‘‘سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت گزرنےکےساتھ ساتھ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے،سی پیک ملکوں کے در میان روابط کا منصوبہ ہے،پاکستان خوش قسمت ہےکاروباری برادری کوہم پراعتمادہے،استحکام حاصل کرنے کے بعد ہم اب مثبت سمت میں بڑھ رہےہیں،سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنر مند افراد کی ضرورت ہے،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے،درآمدات اور برآمدات میں 40ارب ڈالر کا فرق تھا ،ہم نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کی،سترہ برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پلس میں آگیا،احساس کیش پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کی گئی،فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے کام کررہی ہے،فیصل آباد میں لیبرکی کمی کا بھی سامنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں 40 ارب ڈالرکا فرق تھا، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیاہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.