آصف زرداری نے پیغام بھیج دیا

’نوازشریف سے جان چھڑوائیں‘ آصف زرداری نے فضل الرحمان کو پیغام بھیج دیا

فوج مخالف بیانیہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا ، اسی کو لے کر چلاگیا تو سینیٹ الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، ضروری ہے کہ بہتر ڈیل سے آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں اپنی حیثیت کو بہتر بنایا جائے ، سابق صدر کے حوالے سے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کا انکشاف
اسلام آباد ( 26 نومبر2020ء) سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ نوازشریف سے جان چھڑوائیں ، اور فوج کے خلاف بیانیہ کوختم کریں، یہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جان چھڑوائیں یا ان سے کہیں کہ فوج کے خلاف بیانیہ والا معاملہ بند کریں ، کیوں کہ اگر ایسے ہی کام چلتا رہا اور اسی بیانیے کو آگے کر کر چلاگیا تو اگلے سال ہونے والے سینیٹ الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ، اسی لیے ضروری ہے کہ بہتر ڈیل کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں اپنی حیثیت کو بہتر بنایا جائے۔سمیع ابراہیم کے مطابق پیپلزپارٹی صوبہ سندھ میں اپنے اقتدار کو قائم رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اس لیے ااصف علی زرداری یہ سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں ایک بہتر ڈیل کی جاسکے جس کی مدد سے ان کی سوبائی حکومت بھی قائم رہے جس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی بہتر راستہ اختیار کیا جائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.