وطن کے اقامے نہیں لگیں

کویت: 70,000 تارکین وطن کے اقامے نہیں لگیں گے

کویت 27 نومبر: 2021 میں کویت سے روانہ ہونے والے 60 سالہ تارکین وطن کی تعداد 70،000 ہزار تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول کی تعلیمی سطح کے ساتھ 60 سال سے اوپر اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے زیر اہتمام 60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکیوں کے رہائشی اقامے کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے کے بعد 2021 میں 70،000 سے زائد غیر ملکی کویت سے روانگی کی فہرست میں شامل ہیں۔ صرف ان شرائط کو پورا کرنے والے افراد کو اپنا اقامہ انحصاری ویزا میں منتقل کرنے کی اجازت ہوگی جن کے بچے کویت میں کام کر رہے ہیں۔ ذرائع نے ان خبروں کے بارے میں انکار کیا ہے جو چاروں طرف گردش کر رہی ہیں کہ جنوری 2021 سے شروع ہونے والے افراد کے کام کا اجازت نامہ صرف ایک سال کے لئے تجدید کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.