آصفہ ہی پیپلزپارٹی کی مستقل قیادت کریں گی

بلاول سیاست میں ہمیشہ کیلئے نہیں ، آصفہ ہی پیپلزپارٹی کی مستقل قیادت کریں گی

آصفہ بھٹو زرداری کو آہستہ آہستہ لانچ کیا جائے گا جس کے بعد بلاول کو ہٹادیا جائے گا کیوں کہ ان میں سیاست والی بات نہیں ، اینکرپرسن مبشر لقمان کا تجزیہ
کراچی ( 28 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سیاست میں مستقل نہیں ہیں ، آصفہ کو آہستہ آہستہ لانچ کیا جائے گا جس کے بعد بلاول کو ہٹادیا جائے گا کیوں کہ ان میں سیاست والی بات نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار اینکرپرسن مبشر لقمان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاست میں بہت وقت لگایا اور محنت کی لیکن پیپلزپارٹی کو کسی بہتر قیادت کی ضرورت ہے ، آصفہ کو سیاست کا شوق بھی ہے جب کہ بلاول سیاست میں آنا نہیں چاہتے تھے لیکن انہیں زبردستی اس میں لایا گیا ، کیوں کہ بے نظیر کی شہادت کے وقت بچے بہت چھوٹے تھے جس کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا ، لیکن حقیقی معنوں میں آصفہ بھٹو زرداری ہی پیپلزپارٹی کی قیادت کریں گی ، جتنے بھی لوگ ان سے ملے ہیں وہ ان سے بہت متاثر ہوئے اور وہ ان کی بہت تعریف کرتے یں ، اور ان کا کہنا ہے کہ آصفہ کا ذہن سنجیدہ سیاست والا ہے۔ اینکرپرسن کے مطابق بڑی بات یہ ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی کی طرف سے اپنے ہوم سندھ سے لانچ نہیں کیا گیا بلکہ پنجاب میں ملتان سے انہیں سیاست میں لایا جارہا ہے ، کیوں کہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ یہ ہے سابق صدر آصف زرداری کی تصویر پپنجاب میں نہیں بکتی ، فریال تالپور کی تصویر لگانے والے امیدوار بھی ہارتے ہی ہیں کیوں کہ ان کا پنجاب میں کوئی اچھا تاثر نہیں ہے جب کہ یہاں بلاول کے حوالے سے لوگ بہت سے مذاق بھی کرتے ہیں جن کی بنیاد پر اب ہی وقت ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو لانچ کیا جائے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.