اپنے آپ کو بھول گئی تھی

”خانہ کعبہ کا انتہائی قریب سے طواف کرتے وقت میں اپنے آپ کو بھول گئی تھی“

عمرے کو آئی معمر غضیل الشیبانی سمیت دیگر کئی بزرگ زائرین نے حرم شریف کے انتظامات کو مثالی قرار دے دیا، زائرین نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب، اس کے حکمرانوں اور عوام کو ہر آفت اور بلا سے محفوظ رکھے
مکہ مکرمہ( نومبر2020ء ) کورونا کی وبا کے بعد سعودی حکومت نے کئی ماہ تک عمرہ کی سرگرمیاں محدود کر رکھی تھیں۔ اگرچہ عمرہ پر سے پابندی مرحلہ وار ہٹالی گئی ہے تاہم ابھی تک عمرہ زائرین کو بڑی گنتی میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس محدود گنتی کا مقصد حرم شریف میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کروا نا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا انتظام سنبھالنے والی کمیٹی نے معذوروں اور معمر افراد کے لیے طواف میں بہت بڑی آسانی پیدا کر دی ہے، جس کے باعث یہ لوگ اب صرف پندرہ منٹ میں اپنا طواف مکمل کر پا رہے ہیں۔اس طرح ان بزرگ عمرہ زائرین کو خانہ کعبہ کے انتہائی قریب سے زیارت کا موقع مل رہا ہے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والی ایک بزرگ خاتون غضیل الشیبانی نے اپنے ایمان افروز احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں اور معذوروں کے لیے خانہ کعبہ کے بہت قریب سے طواف کے سبب اس پر عجیب روحانی کیفیت طاری ہو گئی تھی۔الشیبانی کے مطابق”میں اتنے پاس سے طواف کرتے وقت اپنے آپ کو بھی بھول گئی تھی۔طواف کے دوران میں نے اپنے بچوں اور ان کی اولادوں کی زندگی، صحت ، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دُعائیں مانگیں۔ اس کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سعودی حکومت کے لیے جزائے خیر کی دُعا کی۔ میں یہاں اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ کرنے آئی ہوں۔ سعودی حکام نے عمرہ اور زیارت کے لیے بہترین ماحول اور سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.