انتظارکی گھڑیاں ختم

انتظارکی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!! دسمبر سے عوام کو کورونا ویکسین ملنا شروع ہو جائے گی

، قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا
لاہور(ویب ڈٰیسک) ماہرامراض سینہ ڈاکٹرشازلی منظور نے کہا ہے کہ عوام کو دسمبر میں کورونا ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی، کورونا ویکسین کی قیمت10 ہزار روپے کے قریب ہوگی، جن افراد کو کورونا ہوچکا ہے ان کو ویکسین لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایاکہ دنیا میں کورونا ویکسین کو جلد ازجلد جاری کرنے سے متعلق ٹرائل کیے جارہے ہییں۔ برطانیہ دسمبر میں ویکسین کی فراہمی کا آغازکردےگا۔ اسی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کا آغاز دسمبر میں کردیا جائے گا۔ پاکستان میں ویکسین کی مکمل خوراک کی قیمت دس ہزار کے قریب ہوگی۔ تاہم ان کو لوگوں کو ویکسین کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جن کو کورونا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے۔ملک میں بھر کورونا کیسز اور اموات کی شرح 7 فیصد تک ہونے پر سکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار طے کردیے گئے ہیں۔ اسی طرح کورونا کے زیادہ شدت والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آنے کی شرح میں ہفتہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 6.3 فیصد تک کم ہوئی تھی تاہم ایک روز بعد ہی دوبارہ یہ شرح 7 فیصد پر پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 7 فیصد یعنی 2 ہزار 829 مثبت آئے تاہم ایک روز قبل ملک میں ریکارڈ تعداد یعنی 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 3 ہزار 45 مثبت آئے تھے یوں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 6.3 فیصد تک کم ہوگئی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.