تعلیمی اداروں سے متعلق حکومتی پلان بتا دیا

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کُھلیں گے ؟

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں سے متعلق حکومتی پلان بتا دیا
اسلام آباد (30 نومبر 2020ء) : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے تعلمی ادارے کھولنے سے متعلق حکومتی پلان بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے لیے تعلیمی ادارے اتنا عرصہ بند رکھنے کے بعد دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا۔کیونکہ بڑی مشکل سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تھا، یونیورسٹیاں دوبارہ آباد ہوئی تھیں۔ لیکن صورتحال ایسی بنی ، جس کے پیش نظر بڑے بوجھل دل سے یہ فیصلہ کیا کہ بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔ اسی لیے ہم نے دس جنوری تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا قوی ارادہ ہے کہ ہم 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دیں لیکن جنوری کے پہلے ہفتے میں ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے ، اور دیکھیں گے کہ آیا ہم تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں یا نہیں۔یہ فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو جائے گا کہ ہم نے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند کرنے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Sharing is caring!

Comments are closed.