سعودی حکام کی ہدایات کے حوالے سے اہم وضاحت

پاکستانیوں کے لیے سعودی ویزوں کا اجراء کب شروع ہو گا؟ سعودی حکام کی ہدایات کے حوالے سے اہم وضاحت کر دی گئی

ریاض( یکم دسمبر2020ء) کورونا و با کے باعث سعودی عرب نے بھی کئی ماہ کے لیے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ جو مرحلہ وار ختم کی جا رہی ہیں جس کے بعد پاکستانی ویزہ ہولڈرز کی بھی بڑی گنتی واپس سعودیہ پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ بہت سے پاکستانی سعودی عرب میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں،لیکن موجودہ پابندیوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور جانناچاہتے ہیں کہ نئے ویزوں کا اجراء کب سے شروع ہو گا۔اس حوالے سے اُردونیوز کی جانب سے بہت سے قارئین کے سوالوں کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ ایک پاکستانی شیراز احمد کی جانب سے سوالات کیے گئے تھے کہ نئے ویزے کے بارے میں کیا اطلاعات ہیں ، کیا ابھی نیا ویزہ لگایا جاسکتا ہے یا آئندہ برس تک انتظار کرنا ہوگا؟اس کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سعودیہ نے موجودہ وبا کے باعث بین الاقوامی سفر پر عارضی پابندی عائد کر رکھی تھی۔بین الاقوامی سفری پابندیوں کی وجہ سے تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا ء بھی موخر کردیا گیاتھا۔تاہم نومبر میں بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کے ساتھ ہی نئے ویزوں کا اجرا پر بھی عائد پابندی اٹھا لی گئی تھی۔وزٹ ویزے بھی بحال کیے جاچکے ہیں جبکہ ورک ویزے جو جاری ہوچکے ہیں ان کے لیے کہا گیا ہے کہ وہ ویزے جو اسٹمپ نہیں ہوئے اور انکی تاریخ ختم ہو گئی ہوانہیں تجدید کرانے کے لیے کفیل کی جانب سے درخواست ارسال کی جائے جو چیمبرآف کامرس سے مصدقہ ہو۔وہ ویزے جن کی تاریخ ختم نہیں ہوئی وہ حسب معمول اسٹمپ کیے جارہے ہیں۔ تاہم سعودی عرب آنے کے لیے بنیادی شرط کوروناٹیسٹ کی ہے جس کادورانیہ مملکت آنے سے 72 گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو۔

Sharing is caring!

Comments are closed.