بلاک ون میں 2550 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا

سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

میر پور خاص باقہ بلاک ون میں 2550 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا جس میں سے 360 بیرل یومیہ تیل نکالا جا سکے گا۔۔ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی
میر پور خاص (اخبار۔یکم دسمبر 2020ء) : آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میر پور خاص سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ میر پور خاص سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق میر پور خاص سندھ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے اور 0 اعشاریہ 28 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ میر پور خاص باقہ بلاک ون میں 2550 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا جس میں سے 360 بیرل یومیہ تیل نکالا جا سکے گا۔26 نومبر کو آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخردایکسپلوریشن لائسنس کے لخرد X-1 ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کی جو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں واقع ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ان ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوئے لخرد X-1 کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا۔لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر گہرا کھودا گیا اور مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ (PSI) کے بہاؤ والے دباؤ پر گیس کی 2.5MMSCFD شرح پر اور 18 بی پی ڈی پانی کی 32/64 شرح پر ٹیسٹ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں تیل کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے تھے۔ رواں ماہ ہی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.