سعودی حکومت اور پاکستانی عمرہ ٹریول آپریٹرز

گروپ کی شکل میں پاکستان سے کتنے افراد جا سکیں گے؟

سعودی حکومت اور پاکستانی عمرہ ٹریول آپریٹرز کے مابین معاہدہ تیار،عمرہ زائرین کیلئے اہم اخبر
اسلام آباد(آن لائن) سعودی حکومت اور پاکستانی عمرہ ٹریول اپریٹرز کے مابین معاہدہ تیار ہوگیا ہے،پاکستان سے گروپ کی شکل میں 22عمرہ زائرین اکھٹے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جا سکیں گے،تمام گروپ کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے،15دسمبر تک معاہدے کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔پاکستان سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری آگئی ہے ذرائع کے مطابق سعودی حکومت اور پاکستانی ٹریول ایجنسیز کے درمیان نیا معاہدہ تیار ہوگیا ہے جس کے تحت عمرہ زائرین کو عمرے پر گروپ کی شکل میں لے جایا جائے گااورہر گروپ 22 زائرین پر مشتمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین مکمل طور پر سعودی حکومت کے کرونا ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے ذرائع کے مطابق سعودی حکومت 50 سے زائد عمرہ اپریٹر کمپنیوں کے ساتھ عمرہ سے متعلق معاہدہ کرے گی اور اس معاہدے کو 15 دسمبر تک حتمی شکل دی جائیگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.