ملازمتوں کا اعلان ہو گیا

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان ہو گیا

دُبئی میں پاکستانی قونصل خانے کو متعدد اسامیوں کے لیے پاکستانی شہری درکار ہیں دُبئی( 3 دسمبر2020ء) کورونا کی وبا کے باعث متحدہ عرب امارات میں ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہو کر گھروں کو واپس آ چکے ہیں ، جبکہ ہزاروں ایسے ہیں جو نوکریوں کی تلاش میں دن رات مصروف ہیں۔ امارات میں مقیم ان پاکستانیوں کے لیے بہترین ملازمت کو موقع میسر آ گیا ہے۔ دُبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔  قونصلیٹ کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ کئی اسامیوں کے لیے ہُنر مند اور مطلوبہ قابلیت رکھنے والے پاکستانی درکار ہیں۔ تمام اسامیوں کے لیے ان اُمیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جن کا مطلوبہ ہُنر اور پیشے کا کم از کم سات سال کا تجربہ ہو گا۔ جو پاکستانی قونصل خانے میں ملازمت کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں۔ https://pakistanconsulatedubai.com/vacancies
پاکستانی قونصلیٹ کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق مندرجہ ذیل اسامیوں کے لیے امارات میں مقیم پاکستانی اپلائی کر سکتے ہیں 1۔ٹیلی فون آپریٹر: کم از کم تعلیم بی اے ، کسٹمر سروس میں کم از کم سات سال کا تجربہ 2۔ ڈیٹا انٹری آپریٹر: کم از کم تعلیم بی اے، 40 الفاظ فی منٹ ٹائپنگ سپیڈ 3۔ PRO (پبلک ریلیشنز آفیسر): کم از کم تعلیم بی اے، عربی لینگویج کورس کا سرٹیفکیٹ لازمیٰ4۔ ٹرانسلیٹر (مترجم): کم از کم تعلیم بی اے، عربی لینگویج کورس کا سرٹیفکیٹ لازمی5۔ٹیکنیشن: ایسے اُمیدوار کو ترجیح دی جائے گی جو سول، الیکٹریکل، پلمبر اور نیٹ ورکنگ کا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر 2020ء ہے جس کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اُمیدواروں کواوپر دیئے گئے ویب سائٹ ایڈریس پر جا کر ایک آن لائن فارم پُر کرنے کے علاوہ اپنی ایک تازہ تصویر، پاسپورٹ، اماراتی آئی ڈی، تعلیمی و تکنیکی مہارت کی دستاویز ات اورسی وی بھی سبمٹ کرانا ہو گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.