برطانوی شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ بین الاقوامی دوستی پر گفتگو، شہزادہ چارلس کا کورونا وباء سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس، وبائی امراض میں برطانیہ پاکستان میں کمزور افراد کی مدد جاری رکھے گا، وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس میں مشترکہ چیلنجز سے ملکر لڑنے پر اتفاق
اسلام آباد ( 03 دسمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی شہزادہ چارلس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے اموردوطرفہ بین الاقوامی دوستی پر گفتگو ہوئی، شہزادہ چارلس نے کورونا وباء سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیااور کہا کہ وبائی امراض میں برطانیہ پاکستان میں کمزور افراد کی مدد جاری رکھے گا، برطانیہ اگلے سال سی اوپی 26 کی میزبانی کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا ہے، جس میں دونوں میں باہمی دلچسپی کے امور اورپاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔پاک برطانیہ بہترین بین الاقوامی دوستی پر بھی گفتگو ہوئی۔ شہزادہ چارلس نے کورونا وباء کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔برطانوی شہزادہ چارلس نے کہا کہ وبائی امراض کے دوران پاکستان میں کمزور افراد کی مدد کررہے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ برطانوی شہزادہ چارلس نے کہا کہ برطانیہ اگلے سال سی اوپی 26 کی میزبانی کرے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.