سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ نے بتایا 

گھریلو ملازمین کے لئے ٹکٹ کی قیمتیں ، بھارت 140کویتی دینار، فلپائنی 200 کویتی دینار
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ نے بتایا

کہ گھریلو ملازمین کے کفیلوں کے ذریعہ ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے درخواست منظور کی گئی ہے جس کا انتظام NASS گراؤنڈ سروسز کریں گے۔ کویت ایئرویز اور جزیرہ ایئرویز پر سفرکرنے والے ہندوستانی گھریلو ملازمین کے لئے ٹکٹ کی قیمت 140 کویتی دینارسے 160کویتی دینارہوگی۔ الانباء کی خبر کے مطابق فلپائنی گھریلو ملازمین کے لئے قیمتیں 200 کویتی دینار تک پہنچ سکتی ہیں ، کویت ایئرویز کے ذریعے قیمتوں میں مزید کمی کی جا سکتی ہے۔ جزیرہ ایئرویز کی فلپائن کے لئے پروازیں نہیں ہیں ۔ پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہوگا اور توقع ہے کہ 80،000 گھریلو ملازمین میں سے نصف ڈیڑھ سے دو ماہ کے اندر کویت میں واپس آجائیں گے کیونکہ یا تو کفیل رہائش گاہ کی تجدید میں ناکام ہوگئے ہیں یا ملازمین کویت واپس جانے پر راضی نہیں ہیں .

Sharing is caring!

Comments are closed.