ملتان جلسے کے بعد آصفہ بھٹو کا طاقتور تاثر قائم

ملتان جلسے کے بعد آصفہ بھٹو کا طاقتور تاثر قائم ، مریم نواز کا اظہارِ ناپسندیدگی

ن لیگ کے میڈیا سیل میں کام کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ آصفہ بھٹو نے مجھے کیسے اور شیڈو کردیا،اس کی تقریر بھی چھوٹی تھی اور میں نے اتنی زبردست تقریر کی۔سینئر صحافی ارشد شریف کا دعویٰ
لاہور(04 دسمبر 2020ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی کی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سیاست میں انٹری دیدی ہے اور آصفہ بھٹو کا ایک اچھا تاثر بھی قائم ہو گیا ہے۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بطور وزیراعظم پاکستان پوری دنیا میں نام تھا اور دنیا ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف تھی،یہ خوبیاں آصفہ بھٹو میں بھی نظر آرہی ہیں۔اگر ملتان کے جلسے کی بات کی جائے تو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آصفہ بھٹو سے لمبی تقریر کی اور حکومت پر تابڑ توڑ حملے بھی کیے ۔لیکن آصفہ بھٹو کی چھوٹی سی تقریر نے مریم نواز کی تقریر کو بھی اوور شیڈو کر دیا۔مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل میں کام کرنے والے کچھ لوگوں سے ہماری بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اس حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ آصفہ بھٹو نے مجھے کیسے اور شیڈو کردیا،اس کی تقریر بھی چھوٹی سی تھی اور میں نے اتنی زبردست تقریر کی، حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا،بھٹو کی شخصیت کا اثر آصفہ بھٹو پر بھی ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.