کے ایم سی افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے

چہرے پر زور دار بوسہ ! تنخواہ روکنے پر کورونا مریض نے افسر سے انوکھا بدلہ لے لیا

کے ایم سی افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ بھی دیا،بعدازاں کورونا مریض ہونے کا انکشاف کیا، پورے دفتر میں کھلبلی مچ گئی، افسران کام چھوڑ کر باہر بھاگ گئے
کراچی (۔04 دسمبر 2020ء) تنخواہ روکنے پر کورونا کے سیریس مریض نے انوکھا انتقام لے لیا،افسر کو گلے لگانے کے بعد کئی بوسے بھی دے دیے ۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی ہیڈ آفس میں آج ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے افسر سے ایسا بدلہ لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا،بتایا گیا کہ کے ایم سی افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر کو گلے لگا لیا اور گال پر بوسہ بھی دیا۔پہلے انہوں نے افسر سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تاہم کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ہاتھ ملانے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے اپنے افسر کو پیچھے سے گلے لگایا اور گال پر بوسہ بھی دے دیا،ملازم نے یکے بعد دیگرے کئی بوسے دیے۔شہزاد انور نے جمیل فاروقی سے ملنے کے بعد اپنے کورونا مریض ہونے کا انکشاف کیا اور انتقام لینے کے لئے یہ عمل کیا ہے۔اس نے مزید بتایا کہ میں نے دفتر میں آگاہ کیا کہ میں کورونا کا شکار ہو چکا ہوں لہذا دفتر آکر کام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن میرے ساتھ انتقامی کارروائی کی گئی جس کے بعد میں نے یہ بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔افسر کے انکشافات پر ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی اور افسران سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے ۔آفس میں کورونا مریض کی موجودگی کے انکشاف پر تمام لوگ کام چھوڑ کر دفتر سے باہر نکل گئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.