خاتون نے ایک امریکی کمپنی

نوجوان بیٹیوں سمیت موجیں اور پوری دنیا کی سیریں ۔۔۔۔۔

پاکستانی خاتون نے ایک امریکی کمپنی کو لاکھوں ڈالر کا ٹیکا لگا دیا ، خاتون کی فنکاری کی تفصیلات آپ کو حیران کر دیں گی
کراچی (ویب ڈیسک )امریکی کمپنی سے دھوکے کے ساتھ انشورنس کی رقم لینے والی خاتون کے بارے میں وفاقی تحقیقاتی کمیٹی (ایف آئی اے ) نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں ۔ایف آئی اے کے مطابق خاتون کا تعلق پاکستان کے علاقے سوات سے ہے۔اس کے پاس امریکی شہریت موجود ہے مگر وہ پاکستان میں تھی ۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملہ سامنے آنے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد سے خاتون روپوش ہے۔اس کاروائی میں خاتون کے بھائی بھی شامل تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقدمے میں ابھی کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا البتہ بیرون ملک خاتون کے دونوں بچوں اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے واکے ڈاکٹر کی تلاش جاری ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.