اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کرا دیئے

اپوزیشن کی اکثریت استعفوں پر رضا مند، (ن)لیگی اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کرا دیئے،

ملکی سیاست میں ہلچل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن جماعتیں استعفے دینے پر رضا مند، لیگی اراکین اسمبلی نے استعفے قیادت کو جمع کرانا چروع کر دیئے، صوبوں سے بھی جلد استعفے جمع ہونا شروع ہوجائیں گے۔ استعفے اکٹھے کرنے کے بعد فضل الرحمان کو آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد جمعیت کے اراکین بھی استعفے جمع کرا دیں گے۔میڈیا رپورٹس میں کہا جائے گا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر ن لیگی اراکیں اسمبلی نے اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ صوبوں سے بھی جلد استعفے آنا شروع ہوجائیں گے، اس کے بعد یہ اقدام جمعیت کی جانب سے اُٹھایا جائے گا۔میڈیا ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی ابھی تک واحد جماعت ہے جو پی ڈی ایم قیادت کے فیصلے سے متفق نہیں ہے اور نہ ہی پیپلز پارٹی نے ابھی تک استعفے دینے اک فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی کسی پی پی رکن نے استعفیٰ دیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.