مانچسٹر 50 ارب پاؤنڈ مالیت کے برطانوی نوٹ

مانچسٹر 50 ارب پاؤنڈ مالیت کے برطانوی نوٹ لاپتہ ہونے کا انکشاف

مانچسٹر (محمد رضوان) 50 ارب پاؤنڈ مالیت کے برطانوی نوٹ لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ایک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ کی 50 ارب پاؤنڈ مالیت کی برطانوی کرنسی غائب ہے ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جمعہ کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کے کیش ہینڈلنگ نظام کی نگرانی ناقص ہے جس کی وجہ سے اس بات سے بے خبر ہیں کہ لوگ کیش کیسے اور کیوں استعمال کر رہے ہیں۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ نے اندازہ لگایا ہے کہ گردش میں موجود تمام کیش میں سے صرف 20 سے 24 فیصد تک لین دین کے لئے استعمال ہوتا ہے یا بچت کیلئے ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئر میگ ہلئیر ایم پی نے کہا کہ اس کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ 50 بلین پونڈ کرنسی نوٹ کہاں ہے۔یہ رقم پرنٹنگ کی ہوئی برطانوی کرنسی کا تین چوتھائی ہے ۔ یہ کیش نہ کسی لین دین یا بچت میں استعمال ہوا ہے ۔ بلکہ ہو سکتا ہے بیرون ملک پڑا ہو یا گھروں میں رکھا ہوا ہو یا کالے دھن کی صورت میں غیر قانونی معیشت کا حصہ ہو۔

Sharing is caring!

Comments are closed.