روڈ پر ریلی نکالنا مہنگا پڑگیا

مریم نواز کو جی ٹی روڈ پر ریلی نکالنا مہنگا پڑگیا۔۔!! حکومت ایکشن میں آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مریم نواز کی جانب سے ریلی نکالنے پر تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور میں مریم نواز پر ریلی نکالنے کے الزام پر 600 افراد سمیت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ شاہدرہ پولیس کی مدعیت میں درج ہوا۔مقدمہ میں مریم نواز کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ میں ملک ریاض، وسیم کھوکھر، طلال چودھری، شذرہ منصب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مینار پاکستان جلسے کی دعوت دینے کیلئے مریم نواز نے گزشتہ روز لاہور میں ریلی نکالی اور کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔یہاں آکر دیکھ لو کیا لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے ، میں نواز شریف ، شہباز شریف اور اپنی طرف سے لاہوریوں کو تیرہ دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے خود آئی ہوں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.