ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں

ن لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، فردوس عاشق اعوان

مسلم لیگ ن کے کئی ارکان اسمبلی شاہی خاندان کے رویے سے نالاں ہیں جو کہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن یہ ہم نے طے کرنا ہے کہ ان اراکین کی تقریب رونمائی کب کرانی ہے ، معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس
لاہور (08 دسمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، جن میں ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کئی ارکان اسمبلی شاہی خاندان کے رویے سے نالاں ہیں جو کہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن یہ ہم نے طے کرنا ہے کہ ان اراکین کی تقریب رونمائی کب کرانی ہے ، شاہی خاندان کے ساتھ چلنے کے انداز اور جب کہ عوامی انداز کچھ اور ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور میں ہونے والی ریلی راج کماری کی خود نمائی کی ریلی تھی ، جس میں کہیں بھی ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا جب کہ راج کماری کی کنیزوں نے جو بدتمیزی کی اس کا جواب دینا ضروری نہیں ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی خواتین رہنماؤں کو برائلر مرغیاں قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ یہ تینوں برائلر مرغیاں اور کنیزیں ہیں جو صرف زبان چلا سکتی ہیں ہاتھ نہیں ۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’راج کماری، کنیز اول اور کنیز دوئم صرف زبان درازی کرسکتی ہیں ، میں چیلنج کر تی ہوں کہ تینوں برائیلر مرغیاں مجھ سے دو منٹ پنجہ نہیں لڑا سکتیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک راج کماری اور ان کی کنیزیں میرا مقابلہ نہیں کر سکتی، زبان سے تو وہ باتیں کر سکتی ہیں لیکن مجھ سے پنجہ آزمائی کر کے دکھائیں تو معلوم ہو کون طاقتور ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.