زرنش خان کی طبعیت اچانک خراب

زرنش خان کی طبعیت اچانک خراب، اسپتال منتقل۔۔۔ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
پاکستان کی نامور اداکارہ زرنش خان کی حال ہی میں اسپتال کے کمرے سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے۔
اداکارہ کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کی معمولی سرجری ہوئی۔ زرنش خان نے مداحوں سے دعائےصحت کی اپیل بھی کی ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن تحریر کیا کہ ”میری اچانک معمولی سرجری ہوئی ہے، میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں”۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ اچانک طبعیت خراب کا سن کر مداح پریشان ہوگئے۔
تاہم اداکارہ نے تاحال اپنی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ مداحوں کی جانب سے ان کی بیماری سے متعلق پوچھا بھی گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ بہت سے مداحوں نے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کی دعا بھی دی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.