مسلم لیگ ن اختلافات

استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہو گئی
مسلم لیگ ن کا ایک بڑا ونگ کہہ رہا ہے کہ استعفے نہیں دینے چاہیئے۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی
اسلام آباد (09 دسمبر 2020ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہ جن مسلم لیگیوں کی مجھ سے بات ہوئی وہ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز مایوس ہو چکی ہیں ،تھوڑی سی بات پر سیخ پا ہوجاتی ہیں ، انہوں نے ایک الیکشن بھی نہیں لڑا۔
لیکن ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ دباؤ ہے، مریم نواز اور نواز شریف نے کہا ہے کہ میں اس کو آئندہ ٹکٹ نہیں دوں گا، پارٹی سے بھی نکال دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک بڑا ونگ کہہ رہا ہے کہ استعفے نہیں دینے چاہیئے۔انہوں نے شہباز شریف سے مل کر بھی یہی کہا ہے کہ مریم کو روکا جائے۔عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے جب حمزہ شہباز اور شہباز شریف پیرول پر تھے، ان کو مل کر کہا ہے کہ خدا کے واسطے اس کو روکو۔عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ میری آج بھی اطلاع ہے کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ آخری قدم نہ اٹھایا جائے،استعفوں کی طرف نہ جایا جائے مریم کو روک رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Sharing is caring!

Comments are closed.