نجی ایئر لائن کا عملہ اب پاکستان

نجی ایئر لائن کا عملہ اب پاکستان کے کس مشہور ڈیزائنر کے کپڑے پہنے گا؟
پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن جس کا حال ہی میں افتتاح ہوا ہے، اس کا عملہ اب پاکستان کے مشہور ڈیزائنر کا کپڑے پہنے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شروع کی گئی نجی ایئرلائن ‘ایئرسیال’ کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز کیا۔افتتاح سیالکوٹ میں ہی ہوا، جبکہ اب یہ ایئرلائن ملک بھر میں اپنی پرواز کا آغاز کرے گی۔ تاہم عوام ایئرلائن کے فضائی عملے کا لباس دیکھ کر بے حد خوش ہے۔ ایئرسیال کے فضائی عملے کا لباس ملک کے مشہور و معروف فیشن ڈیزائنر ‘نومی انصاری’ نے تیار کیا ہے، جنہوں نے اس سے قبل ملک کی قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فضائی عملے کا لباس بھی تیار کیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.