پاکستانیوں کو واپس بھجوایا جائے گا

کیا سعودی عرب کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی بدل رہی ہے؟

پاکستانیوں کو واپس بھجوایا جائے گا یا نہیں؟سعودی سفیر نے سب واضح کردیا
اسلام آباد( آن لائن)سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس بھی نہیں بھیجا جارہا۔ دنیا نیوز کے مطابق شاہ سلمان کے فلاحی ادارہ برائے پاکستان کے زیر اہتمام ونٹر ریلیف پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا جاتا ہے جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں، صرف پاکستانی نہیں کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے ہوں ان کے لئے قانون ایک ہی ہے۔ اقامہ اور ویزا رکھنے والوں کو واپس نہیں بھیجا جاتا۔سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی طرف سے موسم سرما کا ریلیف پیکیج تقسیم کیا جا رہا ہے جس میں سرد علاقوں کے مستحق افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.