مریم نواز نے کڑاہی کھا کر تعریف کردی

بٹ کڑاہی کے چرچے ،مریم نواز نے کڑاہی کھا کر تعریف کردی
لاہور( آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے بٹ کڑاہی کی تعریف کردی

۔مریم نواز نے ریلی کے دوران لاہور کی پہچان لکشمی چوک پر ‘بٹ کڑاہی’ پر لاہوری کھانا کھایا۔ ایک صارف نے ٹوئٹر پر ان کی کڑاہی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو ڈالی تو مریم نواز نے اس پر تبصرہ کیا اور لکھا ‘کمال کڑاہی تھی’۔مینار پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی سربراہی میں ریلی کا آغاز جاتی عمرہ سے ہوا،ریلی میں ن لیگ کی دیگر قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ریلی یوحنا آباد، اور غازی روڈ سے ہوتی ہوئی نصیر آباد پہنچی، اس کے بعد ریلی مزنگ چونگی ،لکشمی چوک اورگوالمنڈی سے ہوتی ہوئی لوہاری پہنچی۔ مریم نواز شہریوں کو13 دسمبرکے جلسے میں شرکت کی دعوت خود ریلی کے ذریعے دے رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.