پاکستان سے اتنی محبت ملے گی

پاکستان سے اتنی محبت ملے گی اندازہ نہیں تھا ، انگین التان

امید ہے ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ جاری رہے گا ، پاکستان سے اچھے کردار کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گا ، ارطغرل غازی کے معروف کردار نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا
لاہور (11 دسمبر2020ء) ارطغرل غازی کے کردار سے شہرت پانے والے ترک اداکار انگین التان نے کہا ہے کہ پاکستان سے اتنی محبت ملے گی اندازہ نہیں تھا ، امید ہے ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ترک اداکار ان دنوں نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں ، جہاں انہوں نے اپنے پرستاروں سے ملاقاتیں کی ، اس موقع پر ان کے مداحوں کی طرف سے انگین التان کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں ترک اداکار نے کہا کہ ارطغرل غازی کے کردار نے پاکستان میں متعارف کروایا ، امید ہے ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ جاری رہے گا ، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے آخری نہیں اگر پاکستان سے اچھے کردار کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گا۔اپنی گفتگو کے دوران ترک اداکار انگین التان نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کا انتظار اس وقت ختم ہو ا جب ترکی کے معروف اداکار انگین التان چند روز قبل پاکستان پہنچ گئے ، رطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان لاہور پہنچے ، وہ ایک نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔خیال رہے کہ انگین التان نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ انگین التان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدو جہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔انگین التان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو گی جب کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پرڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اوت فلمیں بنانے کے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک اداکار انگین التان دوزیاتن نے کہاہے کہ ڈراما ’’ارطغرل‘‘دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈراما ’’دیریلش ارطغرل‘‘نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے ’’دیریلش ارطغرل‘‘پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.