وزیراعظم نے معیشت کے حوالے سے قوم

وزیراعظم نے معیشت کے حوالے سے قوم کو ایک اور خوشخبری سنا دی

مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں،نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
(11 دسمبر2020ء) وزیراعظم نے کورونا کے باوجود معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنادی،وزیراعظم نے کہا کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ترسیلات زر میں اضافہ جاری رہا۔ترسیلات زر میں اضافہ پاکستان معشیت کے لیے اچھی خبر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل 6 ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔نومبر میں ترسیلات زر 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔قبل ازیں اکتوبر میں بھی وزیراعظم عمران خان نے ایسی ہی خوشخبری سنائی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا ‏وباء کے باوجود ہماری معیشت کیلئے خوشخبری ہے ، ستمبر2020ء میں ترسیلات زر بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز ہوچکی ہیں ۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وباءکے باوجود ہماری معیشت کیلئے مزید خوشخبری ہے کہ ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ، جو گزشتہ ستمبرسے 31 فی صد جب کہ اگست 2020 سے 9 فی صدزیادہ ہیں ، اللہ کا بہت شکر ہے یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سےزیادہ رہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.