شیخ رشید وزیر داخلہ بن گئے

شیخ رشید وزیر داخلہ بن گئے لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں ملاقات پر بلا کر کیا کہا ؟

اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی کر دی، وزارت داخلہ اعجاز شاہ سے واپس لیتے ہوئے شیخ رشید کو سونپ دی اور وزارت ریلوے اعظم سواتی کے حوالے کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس دوران عمران خان نے خود ذاتی حیثیت میں شیخ رشید کو ذمہ داریوں اور قلمدان سونپنے سے متعلق آگاہ کیا اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قانون پر عملدرآمد کروانا ہے ۔عمران خن اور شیخ رشید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے ،عمران خان کا کہناتھا کہ یہ پاکستان کیلئے آزمائش کا وقت ہے اور امید ہے کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور قانون پر عملدرآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہو گی ۔عمران خان نے ملاقات میں شیخ رشید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ریلوے کو اچھے انداز میں چلایا اور امید ہے کہ آپ اپنے تجربے سے وزارت داخلہ کے امور بھی احسن طریقے سے انجام دیں گے اور کارکردگی کو بہتر بنائیں گے ۔نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس دوران عمران خان نے خود ذاتی حیثیت میں شیخ رشید کو ذمہ داریوں اور قلمدان سونپنے سے متعلق آگاہ کیا اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قانون پر عملدرآمد کروانا ہے ۔عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے لاہور جلسے سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے ،عمران خان کا کہناتھا کہ یہ پاکستان کیلئے آزمائش کا وقت ہے اور امید ہے کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور قانون پر عملدرآمد کروانا آپ کی ذمہ داری ہو گی ۔عمران خان نے ملاقات میں شیخ رشید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ریلوے کو اچھے انداز میں چلایا اور امید ہے کہ آپ اپنے تجربے سے وزارت داخلہ کے امور بھی احسن طریقے سے انجام دیں گے اور کارکردگی کو بہتر بنائیں گے ۔شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کے بعد اپنی راولپنڈی میں رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیاہے جو کہ ممکنہ طور پر شام پانچ بجے ہونے کا امکان ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.