ویڈیو اور تصاویر وائرل

جس نے دیکھا ہکا بکا رہ گیا ۔ اداکارہ نور بخاری کی ناقابل یقین مصروفیت کی ویڈیو اور تصاویر وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نور بخاری کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کرسمس ٹری سجا رہی ہیں ۔ اس حوالے سے اداکارہ نے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے تمام مذاہب کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے ۔
نور بخاری کہتی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے ہر مذہب کا احترام کریں۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور بخاری بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری سجا رہی ہیں۔نور بخاری نے یہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد انسٹا اسٹوری میں ان ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں اور یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔‘نور بخاری نے کہا کہ ’میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری تیار کرنا بہت پسند ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد کسی کی دل ازاری کرنا نہیں ہے کیونکہ ہم سب ہی اللّہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔‘

Sharing is caring!

Comments are closed.