پاسپورٹ اور ویزا ختم

پاسپورٹ اور ویزا ختم، وہ مسلمان ملک جس کے شہریوں کو ترکی نے شناختی کارڈ پر داخلے کی اجازت دے دی

انقرہ ( آن لائن) ترکی نے آذر بائیجان کے شہریوں کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرائط ختم کرتے ہوئے انہیں شناختی کارڈ پر ترکی میں داخلہ دینے کا اعلان کردیا۔ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنے آذربائیجان کے ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔ اس پروٹوکول کے تحت ترک اور آذر شہری ایک دوسرے کے ممالک میں بنا ویزا اور پاسپورٹ کے صرف شناختی کارڈ پر سیاحت کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملت اور دو ریاستوں کا یہی مطلب ہے، یہ نیا پروٹوکول دونوں ملکوں کے شہریوں کیلئے خیروبرکت کا وسیلہ بنے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.