صدیوں سے ہوتا چلا آیا ہے

اجوائن کھانے سے حا-ملہ خاتون کی مو-ت کیسےہوئی؟
دیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال طبی مقاصد کے لئے صدیوں سے ہوتا چلا آیا ہے۔ اگرچہ انہیں بہت محفوظ اور سائیڈ ایفکٹس سے پاک سمجھا جاتا ہے مگر اس بات کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئیے کہ بعض حساس معاملات میں ان دیسی اشیاءکا استعمال بھی نقصان دہ،بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ارجنٹینا میں ایک خاتون کی اجوائن کی مدد سے اپنا حمل ضائع کرنے کی کوشش اور اس کوشش میں جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھنے کا واقعہ ایک ایسی ہی افسوسناک مثال ہے۔جریدے ’نیوز ویک“ کے مطابق اتوار کے روز الزبتھ نامی خاتون کو بیونس آئرس کے ایک ہسپتال لایا گیا۔
وہ بیضہ دانی کے انفیکشن میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے اس کا بلڈ پریشر بہت کم ہوگیا تھا اور وہ نیم بیہوشی کی حالت میں تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے۔کہ حمل ضائع کرنے کے اجوائن کا استعمال کیا گیا جو بیضہ دانی کے مہلک انفیکشن کا سبب بن گیا۔ انفیکشن سے متاثرہ بیضہ دانی کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا لیکن اس کے باوجود مریضہ کی جان نہیں بچائی جاسکی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.