سعودی عرب میں مقیم افراد کے لیے خوش خبری

سعودی عرب میں مقیم افراد کے لیے خوش خبری’

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج سعودی عرب پہنچ گئی، اگلے ایک دو روز میں ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر2020ء) سعودی عرب میں مقیم افراد کو شاندار خبر سُنا دی گئی ہے۔ اب ویکسین لگوانے کا انتظار عنقریب ختم ہونے والا ہے۔ آج کے روز کورونا کی منظورشدہ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ مملکت پہنچ گئی ہے۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ آج کے روز کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ سعودی حکومت نے وصول کر لی ہے۔اگلے چند روز میں اس ویکسین کی اگلی کھیپ بھی پہنچ جائے گی۔ عنقریب لوگوں کو ویکسین لگانے کی مہم شروع ہو جائے گی۔ سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے لوگوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ’صحتی ایپ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے تارکین وطن اورمقامی افراد کو جلد ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے آج سے ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی رجسٹریشن ’صحتی ایپ‘ کے ذریعے کی جارہی ہے۔سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق تمام غیر ملکیوں اور شہریوں کو کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ مملکت میں مقیم افراد نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائنز پر بہترین انداز سے عمل کیا ورنہ سعودی عرب میں کورونا کیسز کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب کے محکمہ صحت سمیت باقی تمام اداروں کی کارکردگی بھی اس حوالے سے قابل ستائش رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ عنقریب فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین کا استعمال شروع ہو جائے گا جس کے بعد اس وبا کے مکمل خاتمے کی جانب تیزی سے پیش رفت ہو سکے گی۔اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ دُنیا بھر میں یہ ویکسین کورونا وبا پر قابو پانے میں بہت زیادہ موثر ثابت ہو رہی ہے اور لوگوں کی صحت اور زندگی کے تحفظ کو ممکن بنانے میں بہت اہم ثابت ہو گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.