پاکستان کی بہتری ہوگی

’’ یہ مستعفی ہوگئے تو پاکستان کی بہتری ہوگی۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو فوراً استعفے دینے کا کہہ دیا، کیا اپوزیشن استعفے دے گی؟

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں تو انتظار کر ہا ہوں کہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفے دیئے جائیں، فوراً قبول کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایکنر پرسن پارس جہانزیب نے سوال کیا کہ ’’اگر پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو آپ منظور کریں گے؟‘‘۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم منظور؟ میں تو انتظار کر رہا ہوں یہ استعفے دیں، میں ایمانداری سے کہہ رہا ہوں اس میں پاکستان کی بہتری ہو گی،انشاءاللہ‘‘۔ اینکر: اگر پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو آپ منظور کریں گے؟
وزیراعظم: منظور؟ میں تو انتظار کر رہا ہوں یہ استعفے دیں، میں ایمانداری سے کہہ رہا ہوں اس میں پاکستان کی بہتری ہو گی. انشاءاللہ

Sharing is caring!

Comments are closed.