فرانس کے صدر ایمانول میکرون

ایمانول میکرون کورونا وائرس کا شکار

فرانس(ویب ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانول میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، فرانسیسی صدر نے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانول میکرون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ چلے گئے ہیں۔ وہ بیمار تھے اور ان میں علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آگیا ۔اس حوالے سے فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ میں قرنطینہ میں ہی اپنا کام جاری رکھوں گا اور کوئی بھی سرکاری کام میں خلل نہیں آئے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.