مداحوں کے ہر سوال کا جواب دیدیا

ریٹائرمنٹ کیوں لی،طعنے کون دیتا تھا،کس کی وجہ سے استعفی دیا؟ محمد عامر نے مداحوں کے ہر سوال کا جواب دیدیا

لاہور(آن لائن)فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ریٹائرمنٹ نہیں لی، ٹیم مینجمنٹ نے لوگوں کے دماغ میں ڈالا میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا، مکی آرتھر اور گزشتہ مینجمنٹ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر سپورٹ کیا تھا۔ موجودہ مینجمنٹ پیچھے ہی پڑ گئی ، بار بار الزام لگایا کہ لیگ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے، سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بنا پر مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ میں نے سزا کاٹی اور معافی بھی مانگی اس کے بعد ٹیم میں کم بیک کیا لیکن میرا ماضی مجھے یاد دلایا جاتا ہے۔انہوں‌ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بورڈ‌ کو آگاہ کردیا ہے، مداح‌ مجھ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کررہے ہیں لیکن میں‌ نے جذباتی طور پر فیصلہ نہیں‌ لیا. فاسٹ باؤلر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کوچ اور بولنگ کوچ نے تنقید کرنا شروع کی اور پھر یہ کہا جانے لگا کہ لیگز اور پیسے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے، کچھ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں‌ عامر نے کوئی احسان نہیں‌ کیا، میں‌ مانتا ہوں‌ کوئی احسان نہیں‌ کیا احسان اللہ کا ہوتا ہے.

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *