مریم نواز نے چندہ مہم شروع کردی

پی ڈی ایم لانگ مارچ، مریم نواز نے چندہ مہم شروع کردی

مریم نواز نے تمام لیگی اراکین اسمبلی کو چندہ مہم میں حصہ ڈالنے کی ہدایت کردی، شہر شہر ریلیوں کا فیصلہ
لاہور ( 20 دسمبر2020ء) پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے لیے اخراجات پورے کرنے کے لیے مریم نواز نے چندہ مہم شروع کردی ۔ میڈیا ذرائئع کے مطابق مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز لانگ مارچ کے لیے چندہ مہیا کریں گے، اس سلسلے میں مریم نواز نے پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی۔ن لیگ کے اہم رہنماؤں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے لیے چندہ جمع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چندہ جمع کرنے کے لیے رانا ثناءاللہ نے مسلم لیگ (ن) کے کنونشنز اور ریلیوں کا شیڈول تیار کرلیا ہے، مریم نواز ان ریلیوں میں شرکت کریں گی اور چندہ جمع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *