پیپلز پارٹی کے پنجاب سے اہم رکن

جب مجھے حلقے کے لیے فنڈز مل رہے ہیں تو کیوں دوں استعفیٰ ۔۔؟ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے اہم رکن اسمبلی نے اعلیٰ قیادت کو شرمندہ کرکے رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضٰی سمیت پنجاب سے 6 ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے اعلیٰ قیادت کو بھجوا دیے ہیں ، لیکن ایک اہم رکن نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں سے ایک خاتون اور6جنرل نشستوں سے ارکان اسمبلی ہیں، جن میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ، سید عثمان محمود، علی حیدر گیلانی، ممتاز علی، رئیس نبیل احمد، شازیہ عابد اور غضفر علی شامل ہیں۔ ایک رکن ممتاز علی نے پی پی پی 266رحیم یار خان نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے۔ مذکورہ رکن وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں اور انہیں ترقیاتی فنڈ ز بھی مل رہے ہیں۔ حسن مرتضی نے کہا کہ 6ارکان نے استعفے براہ راست چیئرمین کو بھیجے ہیں ، ممتاز علی کا فیصلہ قیادت کریگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.