سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے

سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کا حربہ :

اپوزیشن نے جنوری سے پہلے کیا کام کرنے کا اعلان کر دیا ؟ پھر ہلچل مچ گئی
لاہور (ویب ڈیسک )اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردیا اور تحریک کو 31جنوری سے پہلے شروع کرنے پر مشاورت شروع کردی، لانگ مارچ فروری کی بجائے جنوری کے آ خری ہفتہ میں شروع کرنے کے حوالے سے ن لیگ نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سےرابطے شروع کر دیئے ہیں ، فروری میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی ن لیگ نے اپوزیشن جماعتوں کو الیکشن میں حصہ نہ لینے کیلئے راضی کرنا شروع کر دیا ، ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ کی رہنما مریم نواز اور پرویز رشید زیادہ متحرک ہیں کہ تحریک کو جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں تیز کیا جائے اور لانگ مارچ کا آ غاز جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ کر دیا جائے ، ذرائع کا کہنا ہے اس حوالے سے جمعیت علما اسلام اور جمعیت علما ء اسلام نوارانی گروپ تیار ہو چکے ہیں ، پیپلزپا رٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں فروری میں لانگ مارچ کرنے پر بضد ہیں ، پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل کرنے اور احتجاج جلد شروع کرنے کے حوالے سے ن لیگ جلد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کیلئے مولانا پر بھی دباو ڈال رہی ہے ، ضمنی الیکشن نہ لڑنے پر بھی پی پی کی اکثریت ن لیگ سے اختلاف کر رہی ہے ، پیپلزپا رٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی مہم کا حصہ نہ بنیں ، آ ئندہ ہفتہ اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.