بڑی لیگ میں نظر آئیں گے

قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب محمد عامر دنیائے کرکٹ کی کس بڑی لیگ میں نظر آئیں گے ؟ مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی

لاہور(آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر کے ساتھ دنیائے کرکٹ کی بڑی لیگ ’بگ بیش‘کی ایک ٹیم نے رابطہ کیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق محمد عامر رواں سیزن بگ بیش لیگ میں ایک ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ سے ناراض ہو کر گزشتہ دنوں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں محمد عامر نے بتایا تھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ انہوں نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔محمد عامرکاکہنا تھا کہ جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو سابق کوچ مکی آرتھر اور گزشتہ مینجمنٹ نے میرے فیصلے کو سپورٹ کیا لیکن جب سے نئی مینجمنٹ آئی ہے وہ میرے پیچھے پڑ گئی، نئے بولنگ کوچ اور ہیڈ کوچ نے کہا کہ میں نے لیگز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے اور بار بار لوگوں کے ذہن میں ڈالا کہ میں نے اس وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑا ہے اور میں پیسے کے پیچھے ہوں۔عامر نے کہاکہ پی سی بی کے این او سی کے تحت پہلے ہم دو لیگز کھیل سکتے تھے تین لیگز کھیلنے کی اجازت تو اب ملی تو پھر کیسے کہہ سکتے ہیںکہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ لیگز کی وجہ سے چھوڑی۔ان کاکہنا تھاکہ بعض سابق کرکٹر ٹی وی پر بیٹھ کر 2010کی غلطی کو جواز بنا پر مجھ پر تنقید کرتے ہیں، میں نے سزاکاٹی اور معافی بھی مانگی لیکن بار بار میرا ماضی مجھے یاد دلایا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.