ہر مسلمان خوش ہوجائے

سعودی حکومت کا خواتین عمرہ زائرین کے لئے بہترین اقدام،جان کر ہر مسلمان خوش ہوجائے

ریاض( آن لائن)سعودی حکومت نے خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔
جیو نیوز کے مطابق حرمین انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں آنے والی خواتین زائرین کے لیے سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔خواتین زائرین کی رہنمائی کے لیے 1500 خواتین اہلکاروں کو مسجد الحرام میں متعین کیا گیا ہے۔خواتین اہلکار عمرہ زائرین کی مدد کریں گی۔حرمین انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عمرہ کے لئے آنے والی خواتین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔خواتین اہلکاورں کو بہترین ٹریننگ دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.