ویکسین مفت لگانے کاآغاز

دبئی میں کورونا سے بچاو کی ویکسین مفت لگانے کاآغاز، اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی

دبئی ( 23 دسمبر2020ء) دبئی میں لوگوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین مفت لگانے کا آغازکردیاگیا ہے ،ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتِ دبئی نے اعلان کیا کہ امریکا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین آج سے دبئی میں مفت لگوائی جاسکتی ہے۔بائیو این ٹیک اور فائزر کی ویکسین کے انجیکشن آج سے دستیاب ہوں گے۔ ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین لگوالی۔یورپی کمیشن نے فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔دُبئی میں فائزرسے پہلے چینی کمپنی کی تیار کردہ سینو فارم ویکسین دی جا رہی تھی۔
جس کے بعد آج سے امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر بائیو این ٹیک ویکسین بھی لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔ دُبئی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آج 23 دسمبر 2020ء کوبُدھ کے روز سے ویکسین لگانے کی مہم بھرپور انداز سے شروع کی جائے گی۔ “mRNA” ویکسین امریکی فارماسوٹیکل کمپنی فائزر اور جرمن بائیوٹیک کمپنی BioNTech نے مل کر تیار کی ہے جو دُبئی میں مقیم تمام افراد کو مفت لگائی جائے گی۔ اس سے قبل امارات میں 9 دسمبر سے چینی کمپنی کی سینوفارم ویکسین مقامی اور غیر ملکیوں کو مفت لگائی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ ابوظبی میں چینی کمپنی سینو فارم کی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اب تک ہزاروں افراد یہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *