تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

تجربہ کامیاب ، پاکستان میں 2 اہم مقامات سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں ہنگو اور کوہاٹ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے
اسلام آباد ( 24 دسمبر2020ء) او جی ڈی سی ایل نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دیافت کر لیے۔ کوہاٹ اور ہنگو میں تیل اور گیس کی تلاش کی گئی تھی۔کوہاٹ میں سیاب ون میں کنویں سے 1.6 ملین مکعب فٹ گیس اور یومیہ 12 بیرل تیل دیریافت کیا گیا ہے۔ہنگو میں ایک کنویں سے 4.18 ملین مکعب فٹ گیس اور یومیہ 32 بیرل تیل دریافت کیا گیا۔کمپنی نوٹس کے مطابق ہنگو میں ایک کنویں سے 4.18 ملین مکعب فٹ گیس اور یومیہ 32 بیرل تیل دریافت ہوا ہے۔کوہاٹ میں سیاب دن کنویں سے 1.6 ملین مکعب فٹ گیس اور یومیہ 12بیرل تیل دریافت کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخردایکسپلوریشن لائسنس کے لخرد X-1 ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کر لی تھی۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ان ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوئے لخرد X-1 کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا۔لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر گہرا کھودا گیا اور مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ (PSI) کے بہاؤ والے دباؤ پر گیس کی 2.5MMSCFD شرح پر اور 18 بی پی ڈی پانی کی 32/64 شرح پر ٹیسٹ کیا گیا۔ اس سے قبل ملک میں تیل کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے تھے۔ رواں ماہ ہی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کیا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع تھی۔ جس سے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.