پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کورونا وائرس سے انتقا-ل کرگئے

وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کو تھرپارکر کے حلقے این اے 221 پر شکست سے دوچار کرنے والے پیر نور محمد جیلانی کورونا کی تصدیق کے بعد نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے
کراچی ۔ 24 دسمبر2020ء) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی انتق-ال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کو تھرپارکر کے حلقے این اے 221 پر شکست سے دوچار کرکے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے پیر نور محمد جیلانی کورونا وائرس کی وجہ سے انت-قال کرگئے۔بتایا گیا ہے کہ تھر پارکر کے حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پیر نور محمد جیلانی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی سینیٹر کلثوم پروین بھی کورونا وائرس کے باعث انتقا-ل کر گئی تھیں ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی اہم رہنما کلثوم پروین کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتق-ال کر گئی ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مرحومہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں، گذشہ ماہ مسلم لیگ (ن) کی سنیٹر کلثوم پروین کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کلثوم پروین کو سانس لینے میں دشواری پر پمز ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ،سنیٹر کلثوم پروین کو آکسیجن لگائی گئی تھی تاہم کئی روز طبعیت ناساز رہنے کے بعد ان کا بھی انتق-ال ہو گیاتھا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، چار سو وبا کی بادل چھائے ہیں ایک طرف جہاں ماہرین اس مہلک وبا کی موثر ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.