صحتیابی کے بعد عوام کے نام پیغام

مولانا طارق جمیل کا صحتیابی کے بعد عوام کے نام پیغام
کورونا ایک آفت ہے اور اللہ کی طرف سے امتحان ہے، سب سے اللہ کے واسطے اپیل ہےکہ کورونا سے بچیں، ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں اور آپس میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (24 دسمبر2020ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں، کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد مولانا طارق جمیل نے عوام الناس کے لیے کورونا کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔مولانا طارق جمیل کورونا کے باعث شدید کمزور ہو گئے ہیں اور نقاہت کے باعث ان کے لیے بولنا بھی مشکل ہو رہا تھا ۔ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب کورونا کی پہلی لہر آئی تھی تو لوگوں کو احتیاط کا کہا تھا لیکن اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ کورونا ہے کیا تاہم اب میں خود کورونا کا شکار ہوچکا ہوں اور 10 دن اسپتال میں رہ کر آیا ہوں۔ مولانا طارق جمیل نے سب سے اپیل کی ہے کہ یہ کورونا ایک آفت ہے اور اللہ کی طرف سے امتحان ہے، ہمیں چاہیے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں اور آپس میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *