دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی ، آرمی چیف

ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے ، قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے ، سربراہ پاک فوج کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر پیغام
راولپنڈی ( 25 دسمبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری اپے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی ، قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے قائد اعطم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ بطور قوم کا نمائندہ میں قائداعظم سے عقیدت اورمحبت کا اظہارکرتا ہوں ، محمد علی جناح کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنے کا دن ہے ، مجھے خوشی ہے ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں ، برصغیر کے مسلمانوں کے لیے قائداعظم کا ایک وژن تھا ، جدید تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں قائداعظم جیسی مقبولیت ملی۔واضح رہے کہ قومی آج قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش آج ملی یکجہتی سے منا رہی ہے ، ان کے یوم ولادت پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے مزار قائد پر سلامی دی اور پھول بھی چڑھائے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *