دلچسپ وجہ کی نشاندہی

حکومت مخالف تحریک ، اپوزیشن کے ناکام جلسوں کی دلچسپ وجہ کی نشاندہی
تحریک انصاف والے پی ڈی ایم کے جلوس ٹریفک میں پھنسادیتے ہیں ، جس کی وجہ سےلوگ جلسہ گاہ پہنچ نہیں پاتے ، سینئر صحافی حامد میر کا تبصرہ

اسلام آباد (۔ 25 دسمبر2020ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک میں جلسوں کی ناکامی کی دلچسپ وجہ منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے پی ڈی ایم کے جلوس ٹریفک میں پھنسادیتے ہیں ، جس کی وجہ سےلوگ جلسہ گاہ پہنچ نہیں پاتے اور پی ڈی ایم کے جلسے چھوٹے ہوجاتے ہیں ، اپوزیشن کو حکومت کی حکمت عملی سمجھ نہیں آرہی کیوں کہ پی ڈی ایم کے لوگ جلوسوں کے ذریعے کے ذریعے جاتے ہیں ان کے جلوسوں کو ٹریفک میں پھنسادیا جاتا ہے اور یہ لوگ جلسوں میں پہنچ ہی نہیں پاتے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کے موقع پر بھی ہم نے دیکھا کہ اپوزیشن کے بہت سے جلوسوں جلسہ گاہ میں اس وقت پہنچے جب سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر جاری تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.