بالوں سے محبت ہے تو سستے پیاز

بالوں سے محبت ہے تو سستے پیاز سے دوستی نبھائیں، بالوں کے مختلف مسائل سے نجات میں مدد کے لیے پیاز سے بنے ماسک لگائیں پیاز کی تیز چبھتی ہوئی بو عام طور پر لوگوں کو پسند نہیں ہوتی ہے اور اگر ان کو یہ کہا جائے کہ اسی پیاز کو آپ سر پر لگائیں تو وہ ہمارا مذاق اڑانا بھی شروع کر سکتے ہیں- لیکن ہمیں یقین ہے کہ پیاز کے فائدے جاننے کے بعد وہ لازمی طور پر ایسا کرنے پر مجبور ہو جائيں گے اور بڑے بڑے مسائل کو حل کر لیں گے- بالوں کے لیے پیاز کے استعمال کا طریقہ یہ بات بہت سارے لوگوں کو حیرت میں ڈال سکتی ہے کہ پیاز کے رس کی سر پر مالش گنج پن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے- مگر یہ حقیقت ہے کہ ایسا ممکن ہے اس کے لیے آپ کو تین سے چار سرخ پیاز چاہیے ہوں گے جن کو چھیل کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد کسی چھنی میں چھان کر پیاز کا رس نکال لیں- اس کو اپنے شیمپو میں شامل کر لیں تاکہ اس کی بو کم ہو سکے اور اس سے بال دھوئيں یہ بالوں پر بہت بہتر اثر ڈالے گا- اب ہم آپ کو کچھ ایسے نسخے بتائيں گے جس سے پیاز کے ذریعے بالوں کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے- 1: گنج پن کو دور کرنے کے لیے

اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں اور خصوصاً مردوں میں جن کے بال گرنے سے وہ گنج پن کا شکار ہو رہے ہوں وہ پیاز کے جوس کو سر پر اچھی طرح مالش کریں اور اس کے بعد اس کو دو سے تین گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں -پیاز میں بڑی مقدار میں سلفر موجود ہوتا ہے جو کہ کھوپڑی کے مردہ خلیات کا خاتمہ کرتا ہے اور نئے بالوں کی نشو نما کا راستہ کھولتا ہے- اس کے علاوہ سر پر پیاز کے جوس کے مساج سے سر پر خون کا دوران بہتر ہوتا ہے جس سے نئے بالوں کی نشو نما میں مدد ملتی ہے اور گنج پن کا خاتمہ ہوتا ہے-2: خشکی سے نجات کے لیے پیاز کے اندر ایسی خاصیت موجود ہوتی ہے کہ وہ اندرونی سوزش کا ختم کرتا ہے جس کی وجہ سے خشکی کے سبب ہونے والی کھجلی سے نجات ملتی ہے- خشکی کے خاتمے کے لیے ناریل کے تیل اور ارنڈی کے تیل کو ہم وزن لے کر اس کو نیم گرم کر لیں اور اس میں ہم وزن پیاز کا جوس شامل کریں

اس تیل سے سر پر اچھی طرح مساج کریں اور ایک گھنٹے کے بعد دھو لیں یہ عمل ہفتے میں تین دفعہ دہرائيں- اس سے سر کی خشکی کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے بلکہ نئے اور چمکدار بال بھی نکلنا شروع ہو جاتے ہیں-5: سفید ہوتے بالوں کے لیے بعض افراد میں عمر سے قبل ہی بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں ایسے افراد کے لیے پیاز کے جوس کو زیتون کے تیل اور مہندی کے ساتھ ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کو بالوں پر لگا لیں اور اس کے بعد دھو لیں- یہ عمل مہینے میں ایک بار کریں جلد ہی سفید ہوتے بال دوبارہ سے سیاہ ہونا شروع ہو جائيں گے-

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *