شکایت ہے تو فوری رابطہ کریں

”سعودیہ ، امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے اوور سیز پاکستانیوں کو کوئی مسئلہ یا شکایت ہے تو فوری رابطہ کریں “
زُلفی بخاری نے اوور سیز پاکستانیز کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کر دیا، قانونی معاملات نمٹانے کے لیے اگلے ماہ فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم ہوں گی، سعودیہ، امارات اورقطر میں کلچرل اتاشیوں کی تعداد بڑھا دی گئی

 

دُبئی(ا۔14 جنوری2021ء) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں50 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں، جنہیں بہت سے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری (سید ذوالفقار عباس بخاری )نے اہم اعلانات کیے ہیں۔ اُردو نیوز سے خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے حکومت نئے قوانین لے کر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا ’پلیز یہ یاد رکھیں کہ خاص طور پرجو ہمارے عرب ملکوں میں اوورسیز پاکستانی ہیں یا کسی ملک میں جن کو کوئی پریشانی ہے، نقصان ہے تو ہماری وزارت ہمیشہ آپ کے لیے حاضر ہے اور کوشش کرتی ہے کہ آپ لوگوں کے لیے بہتراورآپ کی بہتری کے لیے سوچے۔ہمارے دروازے، وزارت کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں۔ اور ہم انشا اللہ ایسے قوانین لے پر کام کر رہے ہیں جوآپ لوگوں کی بہتری کے لیے ہوں گے۔اور یہ وزارت ہمیشہ آپ کے ساتھ،آپ کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے تو ہمیں استعمال کیجیے۔انہوں نے خوش خبری دی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے قانونی معاملات جلد نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا معاملہ آخری مرحلے پر ہے اور اگلے ماہ تک ان کا قیام ممکن ہو جائے گا۔حکومت پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی بہتر خدمت کے لیے سماجی اتاشیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *